کوئی چاہت کوئی عزت کوئی شہرت نہیں مانگی سوا اولاد کے اللہ سے دولت نہیں مانگی وہ میرا باپ ہے جس نے لٹا دی زندگی مجھ پر کبھی غصہ میں بھی احسان کی قیمت نہیں مانگی
جب سارے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں تب ایک رشتہ باقی رہتا ہے اور وہ ہے ماں باپ کا رشتہ چاہ کے بھی نہیں ٹوٹتا چاہے کچھ بھی ہو جائے ماں باپ ہمیشہ اپنا ہی رہتے ہیں اپنا ہی ساتھ دیتے ہیں